عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی یو کے کے وفد کی ہارلے سٹریٹ کلینک آمد، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی یو کے کے وفد کی ہارلے سٹریٹ کلینک آمد، بیگم ...
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی یو کے کے وفد کی ہارلے سٹریٹ کلینک آمد، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی یو کے کے وفد نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی یوکے کے وفدنے ہارلے سٹریٹ کلینک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی اور بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وفد نے عمران خان کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا،پی ٹی آئی کے وفد میں ریاض الحسن، بیرسٹر وحیدالرحمان اور رومی ملک شامل تھے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...