افتخار چوھری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں ان کے کردار سے سب واقف ہیں: فواد چودھری

افتخار چوھری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں ان کے کردار سے سب واقف ہیں: فواد ...
افتخار چوھری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں ان کے کردار سے سب واقف ہیں: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افتخار چودھری کے کردار سے سب واقف ہیں وہ ہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں۔افتخار چودھری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر پھٹ پڑے اور انہیں کافی آڑے ہاتھوں لیا ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ا فتخار چودھر ی نے اپنے بیٹے کو اپنا ایجنٹ مقرر کیاہو اہے ،ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا لیکن کارروائی نہ ہوئی،دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے اور بعد میںافتخار چودھری خود جج بن کر اپنے بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار چودھری کا ن لیگ کے ساتھ 2013میں معاہدہ ہوا،پہلے ن لیگ کے خلاف بولے بعد میں چپ ہو گئے،نواز شریف نے افتخار چودھری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے لیکن اب افتخار چودھری کو عمران خان کے خلاف بولنے کے لئے سامنے لایا گیا اور وہ دوبارہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈن ہاوسنگ سو سائٹی میں عوام کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے، افتخار چودھری ملک کے نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت دے ،شریف خاندا ن سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،نواز شریف اور ان کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،نواز شریف قومی مجرم ہیں انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہئے لیکن ان کی تاخیر کی وجہ سے شریف فیملی کو مقدمات میں سزا نہیں ہو پا رہی ۔