آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر کے آسٹریلوی ٹیم پر ’بم‘ گرا دیا، کس نمبر پر ہے اور پاکستانی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟ چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی ’سالگرہ‘ اور عید پر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر کے آسٹریلوی ٹیم پر ’بم‘ گرا دیا، کس نمبر پر ...
آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر کے آسٹریلوی ٹیم پر ’بم‘ گرا دیا، کس نمبر پر ہے اور پاکستانی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟ چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی ’سالگرہ‘ اور عید پر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 34 سال میں کم ترین پوزیشن پر آ گئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی رینکنگ میں اس سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ معصوم سی بچی فہد مصطفی کا ’خاکہ‘ بنا کر پروگرام میں لائی تو انہوں نے ایسا کام کر دیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہو گیا، جان کر آپ بھی غصے میں آ جائیں گے 

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 34 سال بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے اور اس تنزلی کا باعث انگلینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ ماہرین کرکٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ’معجزانہ‘ کارکردگی ہی آسٹریلیا کو مزید تنزلی سے بچا سکتی ہے۔

کارڈیف اور لندن میں کھیلے گئے میچوں میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے 102 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس بھی 102 ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں صرف شان مارش ہی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو اس وقت دنیا میں موجود تھے جب آسٹریلوی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آئی تھی اور یہ 1984ءکی بات ہے۔

مزید : کھیل


loading...