این اے 131 عمران لاڈلے کیلئے بطور خاص تیار کروایا گیا،سخت اعتراضات کے باوجود عمران پرکوئی اعتراض دائرنہیں کیا،سعد رفیق

این اے 131 عمران لاڈلے کیلئے بطور خاص تیار کروایا گیا،سخت اعتراضات کے باوجود ...
این اے 131 عمران لاڈلے کیلئے بطور خاص تیار کروایا گیا،سخت اعتراضات کے باوجود عمران پرکوئی اعتراض دائرنہیں کیا،سعد رفیق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقہ 131 عمران لاڈلے کےلئے بطور خاص تیار کروایا گیا،این اے 131 کی تشکیل میں قانونی اصول بھی پامال کئے گئے،این اے131 میں انشاءاللہ شیرہی جیتے گا، سخت اعتراضات کے باوجود عمران پرکوئی اعتراض دائرنہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹرمسلم لیگ ن کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے،ان کا کہناتھا کہ سیاستدانوں کوسیاسی مقابلہ عدالتوں کی بجائے عوامی میدان میں کرناچاہئے، سیاسی مخالفین کوعدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران کاوتیرہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نفرت اوربہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمے دارہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...