میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، تنخواہوں میں کمی کے لئے ان سے بات کروں گا،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریماکس

میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، تنخواہوں میں کمی کے لئے ان سے بات ...
میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، تنخواہوں میں کمی کے لئے ان سے بات کروں گا،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریماکس

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات بہت زیادہ ہیں ان میں کمی کی جائے، پرویزمشرف اوروزرائے اعظم نے غیرضروری تنخواہیں بڑھائیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریما کس دیئے کہ تنخواہوں میں کمی کے لئے ججزسے بات کروں گا، میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...