آج کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملایا تھا، چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی سالگرہ، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

آج کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملایا تھا، چیمپینز ...
آج کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملایا تھا، چیمپینز ٹرافی کی فتح کی پہلی سالگرہ، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سنہرا دن ہے کیونکہ ٹھیک ایک سال پہلے 18 جون 2017ءکو پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی اٹھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کے بعد ایک اور بھارتی فحش اداکارہ ’شانتی ڈائنامائٹ‘ بھی منظرعام پر آ گئی جو سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرے گی، تفصیلات نے بھارت میں طوفان مچا دیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے جس میں فخر زمان کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔ اظہر علی، بابر اعظم اور محمد حفیظ نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں طرف سٹروک کھیلے اور بھارت کو پہاڑ جیسا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

بڑی بڑی باتیں کرنے والے بھارتی کھلاڑی اتنا بڑا ہدف دیکھ کر ہی گھبرا گئے اور بھارتی بیٹنگ لائن محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان کی طوفانی باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکی۔ محمد عامر نے روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے بڑے ناموں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر شیکھر دھون کو بھی قابو کیا۔

ہردیک پانڈیا واحد بھارتی کھلاڑی تھے جنہوں نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور پوری بھارتی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ چیمپینز ٹرافی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانیوں جانب سے ایک مرتبہ پھر وہی جوش و جذبہ دکھایا جا رہا ہے جو 18 جون 2017ءکو تھا اور سوشل میڈیا پر خوب جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...