این اے 131 ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ،کل دن 12 بجے سنایا جائے گا

این اے 131 ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ،کل دن 12 بجے سنایا جائے ...
این اے 131 ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ،کل دن 12 بجے سنایا جائے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے این اے 131 میںعمران خان کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 12 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 131 میں عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اعتراض کنندہ آر او کے سامنے پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسر نے بابراعوان سے سوال کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے ؟،اس پر بابراعوان نے کہا کہ میں عمران خان کی نمائندگی کر رہا ہوں ،آر او نے کہا کہ عمران خان آج یا کل عدالت میں پیش ہوں،بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کا پیش ہونا مشکل ہے۔

آر او نے استفسار کیا کہ عمران خان کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں ؟، بابر اعوان نے کہا کہ تنخواہ، زمین زرعی اور کرایہ ذرائع آمدن ہیں ۔

ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل12 بجے سنایا جائے گا، ریٹرننگ افسر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...