ووٹرزکی تفصیلات منظرعام پر آنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو خط

ووٹرزکی تفصیلات منظرعام پر آنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو ...
ووٹرزکی تفصیلات منظرعام پر آنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو خط

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ووٹرزکی تفصیلات منظرعام پر آنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کے نام خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نادرانے الیکشن کمیشن کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی،نادراڈیٹاجاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے۔

نادرا کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان ایک معاہدہ ہو ا تھا جس کے تحت نادراووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کرسکتا لیکن نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو جاری کیا اور ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیرمتعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ نادرانے الیکشن کمیشن کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے نادراڈیٹاجاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...