این اے 243 ،ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 243 ،ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد
این اے 243 ،ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے این اے 243 کے کاغذات نامزدگی غلطی سے این اے 242 کے آر اوکو جمع کرائے تھے جو آر او نے غلطی سے وصول کر لئے ۔

آر او نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اورہم نے غلطی سے وصول کر لئے ،آپ کا مسئلہ ایپلٹ فورم پر حل ہو سکتا ہے ہمارے پاس نہیں ،اس پر آر او نے متحدہ کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...