بس ہوسٹس کے قتل کاالزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بس ہوسٹس کے قتل کاالزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بس ہوسٹس کے قتل کاالزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی سے انکار پربس ہوسٹس مہوش کے قتل کے الزام میں ملزم عمردراز کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بس ہوسٹس کے قتل کاالزام میں ملزم عمر درازکو عدالت پیش کیا گیا توسماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظو ر کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ شادی سے انکار پرملزم نے فائرنگ کرکے بس ہوسٹس مہوش کوقتل کیا تھا اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے گزشتہ روزقتل کے واقعہ کانوٹس لیاتھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...