لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی،حکام نے فیصل کو حراست میں لے لیا

لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی،حکام نے فیصل کو حراست میں ...
لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی،حکام نے فیصل کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار سے گولی چل گئی جس سے لاﺅنج میں بھگڈر مچ گئی ، اے ایس ایف حکام نے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پراے ایس ایف کا اہلکارپستول کی صفائی کر رہا ہے کہ پستول نیچے گرنے سے گولی چل گئی تاہم اس واقعہ میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،اہلکار کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے،اے ایس ایف حکام نے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور اس کا پستول بھی قبضے میں لے گیاگیا۔
اے ایس ایف حکام کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں کہ اہلکار نے جان بوجھ کر گولی چلائی یا غیر ارادی طور پر چل گئی۔