ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کا معاملہ : چیف جسٹس کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب

ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کا معاملہ : چیف جسٹس کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ...
ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کا معاملہ : چیف جسٹس کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں ہوئی ۔سیکریٹری وا ئے ڈی اے ڈاکٹرسلمان کاظمی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اپنایا کہ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مہنگی ادویات میسر ہیں جبکہ 41ادویات رجسٹریشن کی منتظر ہیں جس سے ہسپتالوں میں مہنگی ادویات مفت دستیاب ہوں گی۔چیف جسٹس نے ادویات کی رجسٹریشن نہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔