خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ،چیف جسٹس کا خواجہ سراﺅں کے مسائل پر سیمینار کرانے کا حکم

خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ،چیف جسٹس کا خواجہ ...
خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ،چیف جسٹس کا خواجہ سراﺅں کے مسائل پر سیمینار کرانے کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ رجسٹری میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کے حکم پرکمیٹی نے سفارشات پیش کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے مسائل اجاگرکرنے کیلئے ورکشاپ منعقد کی جائے، ورکشاپ کیلئے لااینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی ،عدالت کے حکم پرقائم کمیٹی نے سفارشات پیش کردیں۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز7یوم میں مفت بنائے جائیں، چیف سیکرٹری کا کہناتھا کہ صوبائی اورضلعی سطح پر40کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراﺅں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ منعقد کی جائے اورورکشاپ کیلئے لااینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...