این اے 125 ، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ

این اے 125 ، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ
این اے 125 ، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے این اے 125 میں مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو شام 4 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 125 میں مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کی ، اعتراض کنندہ ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے وکیل کے ہمراہ آر او کے روبرو پیش ہوئی ۔انہوں نے آر او کے سامنے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،مریم نواز نے زرعی اراضی کی درست تفصیلات نہیں دیں۔

ریٹرننگ افسر نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو شام چار بجے سنایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...