عمران خان نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا ،وکیل معین الدین قاضی

عمران خان نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا ،وکیل معین الدین ...
عمران خان نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا ،وکیل معین الدین قاضی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار چودھر ی کے وکیل معین الدین قاضی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف امریکی عدالتوں کے فیصلے موجودہیں انہوں نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا۔

سیتاوائٹ کیس میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران سابق چیف جسٹس افتخار چودھر ی کے وکیل معین الدین قاضی کا کہنا تھا کہ عمران خان یورپ میں بچی کوتسلیم کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں انکار کرتے ہیں،عمران خان نے بچی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو جج نے ڈی این اے کا حکم دیا اورجیسے ہی ڈین این اے کا حکم ہو اتو عمران خان نے مقدمے کی سماعت میں جانا چھوڑ دیا اور جب فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو انہوں نے اس کو کہیں چیلنج ہی نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے نام کے آخرمیں خان بھی عمران خان کی وجہ سے لگایا گیا جبکہ فیصلے میں بچی کا نام ٹیریان جیڈ خان وائٹ ہے،عمران خان کے خلاف امریکی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں انہوں نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ناجائز اولاد کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...