”میں انہیں پاکستانی ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور۔۔۔“ سہیل تنویر کی اہلیہ کومل نے جب یحییٰ حسینی کے سوال پر یہ کہا تو سہیل تنویر اور یحییٰ حسین نے کیا کہا؟ دیکھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”میں انہیں پاکستانی ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور۔۔۔“ سہیل تنویر کی ...
”میں انہیں پاکستانی ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور۔۔۔“ سہیل تنویر کی اہلیہ کومل نے جب یحییٰ حسینی کے سوال پر یہ کہا تو سہیل تنویر اور یحییٰ حسین نے کیا کہا؟ دیکھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور آگے بڑھے، ایسی ہی کچھ خواہش کرکٹر سہیل تنویر کی اہلیہ کومل سہیل کی بھی ہے اور جب انہوں نے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا کہ سہیل تنویر اور پروگرام کے میزبان یحییٰ حسینی نے وہ بات کہہ دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کے بعد ایک اور بھارتی فحش اداکارہ ’شانتی ڈائنامائٹ‘ بھی منظرعام پر آ گئی جو سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرے گی، تفصیلات نے بھارت میں طوفان مچا دیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

یحییٰ حسینی نے سوال کیا کہ سہیل تنویر خرچہ کرنے میں کیسے ہیں جس پر کومل سہیل نے کہا کہ کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور میرے پاس کارڈ ہوتا ہے۔ ایسا کہنے پر سہیل تنویر بولے کہ خرچہ کرنے کے بعد بتاتی ہیں کہ ہم نے اتنا خرچ کر لیا ہے اس کے علاوہ کوئی لفٹ نہیں ہوتی۔

میزبان نے پوچھا کہ سہیل تنویر دنیا کی بہترین لیگز میں کھیل رہے ہیں تو آپ انہیں کہا دیکھنا چاہتی ہیں جس پر کومل سہیل کا کہنا تھا کہ میں سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتی ہوں اور یہی میری خواہش ہے۔

یہ جواب ملنے پر یحییٰ حسینی کچھ توقف کے ساتھ بولے مجھے لگتا ہے کہ ان کے جو تھوڑے بہت چانسز ہیں قومی ٹیم میں واپسی کے۔۔۔ ابھی انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ سہیل تنویر بھی بول پڑے ہاں! لگتا ہے کہ جو میرے تھوڑے بہت چانسز ہیں وہ بھی یہ ختم کروانا چاہتی ہیں۔

اس بات پر فضاءقہقہوں سے گونج اٹھی اور کومل سہیل بولیں کہ نہیں ! یہ اتنے بھی برے کھلاڑی نہیں ہیں جتنا آپ بول رہے ہیں بلکہ یہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں سے کافی بہتر ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...