نگران وزیراعظم سے میری خواہش پر ملاقات کی خبرحقائق پر مبنی نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار

نگران وزیراعظم سے میری خواہش پر ملاقات کی خبرحقائق پر مبنی نہیں، چیف جسٹس ...
نگران وزیراعظم سے میری خواہش پر ملاقات کی خبرحقائق پر مبنی نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیابلکہ نگران وزیراعظم کی خواہش پر ان سے ملاقات کی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا بلکہ ان کی خواہش پر ملاقات کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں،انہوں نے کہا کہ آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ملاقات کیلئے آ رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...