جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  


جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کے بعد ایک اور بھارتی فحش اداکارہ ’شانتی ڈائنامائٹ‘ بھی منظرعام پر آ گئی جو سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرے گی، تفصیلات نے بھارت میں طوفان مچا دیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

جنوبی افریقہ کی ٹیم جولائی میں سری لنکا جائے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔جولائی میں شروع ہونے والی یہ سیریز اگست دوسرے ہفتے تک جاری رہے گی جس دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا جس میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے جبکہ ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے اعلان کے مطابق ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، جونیئر دلا،کوینٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، لونگی سانی انگیڈی، اینڈل فیہلوک وائیو، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...