’’میں اب اللہ والی بننا چاہتی ہوں‘‘ایک ایسے پیشے سے وابستہ خاتون کی خواہش جو اپنی روزمرہ زندگی سے عاجز آچکی ہے،وہ کیا کرنے جارہی ہے آپ بھی جانئے 

’’میں اب اللہ والی بننا چاہتی ہوں‘‘ایک ایسے پیشے سے وابستہ خاتون کی خواہش ...
’’میں اب اللہ والی بننا چاہتی ہوں‘‘ایک ایسے پیشے سے وابستہ خاتون کی خواہش جو اپنی روزمرہ زندگی سے عاجز آچکی ہے،وہ کیا کرنے جارہی ہے آپ بھی جانئے 

  


لاہور(نظام الدولہ)میں ڈی فارمیسی کے بعد ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں جاب کر رہی ہوں۔اس سے پہلے میڈیکل سٹور پر بھی کام کیا ہے ۔مجھے ہر طرح کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں ہمیشہ اپنی حدود میں رہی اور کسی کو بھی اسکی حدود کراس نہیں کرنے دیں ۔پیسے کی کوئی پرابلم نہیں۔تنخواہ بھی اچھی ہے اور گاڑی گھر بھی ہے لیکن شادی نہیں ہوسکی ۔میری عمر اب چالیس سال ہوچکی ہے ۔میں نے شادی کی امید ہی چھوڑ دی ہے ۔پچیس سال کی عمر میں نکاح ہوا تھا لیکن رخصتی سے پہلے طلاق ہوگئی اور اسکے بعد میں نے شادی بارے سوچنا ہی چھوڑ دیا۔اسکی بھی کئی وجوہات تھیں۔فیملی کو سپورٹ کرنا تھا اور پھر اسی مصروفیت میں کافی وقت گزرگیا۔میرے اندر اب روحانیت کی تڑپ پیدا ہورہی ہے ۔پہلے بھی کچھ وظائف کرتی تھی۔لیکن اب دل چاہتا ہے کہ دنیا داری چھوڑ کر اب صرف اللہ اللہ کروں ۔میں نے دیکھا ہے کہ اللہ کے سوا میرا کوئی نہیں۔سب رشتے دکھاوے اور ضرورتوں کے ہیں۔مجھے اسمائے ربی کی ایسی تسبیح بتائیں کہ میرے دل میں اللہ کے سوا کچھ نہ رہے ۔میں نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں ،کوشش کرتی ہوں کہ زیادہ وقت باوضو ہی رہوں ۔(ن۔قریشی کراچی) 

جواب ۔اللہ آپ کی مراد پوری کرے۔جیسا کہ آپ نے بتایا آپ کے معمولات پہلے ہی اسلام کے مطابق ہیں اور حرمت وحیا کو سمجھتی ہیں۔دل و نگاہ میں پاکیزگی ہے تو میری بہن اس سے بڑی عطا اور کیا ہوسکتی ہے کہ اللہ نے آپ کو استقامت دے رکھی ہے ۔آپ شکر گزار اور والدین کی خدمت گار ہیں۔آپ روازنہ یا لطیف یا قدوس تین سو بار پڑھا کریں دل میں۔حسب استطاعت صدقہ لازمی دیا کریں۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : روشن کرنیں


loading...