دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی، پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے ایسی وارننگ جاری کر دی کہ ہر کسی کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی

دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی، پولیس اور ...
دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی، پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے ایسی وارننگ جاری کر دی کہ ہر کسی کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیکرز کی جانب سے نت نئے طریقے اختیار کئے جانے پر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ کسی کا بھی واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک ہو سکتا ہے اور یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم افراد کے واٹس ایپ اکاﺅنٹ بھی ہیک ہونے سے نہیں بچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کے بعد ایک اور بھارتی فحش اداکارہ ’شانتی ڈائنامائٹ‘ بھی منظرعام پر آ گئی جو سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرے گی، تفصیلات نے بھارت میں طوفان مچا دیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 

پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فراڈئیے اب بھی لوگوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ فراڈئیے لوگوں کو مخصوص لنک پر کلک کرنے یا مشکوک فائل ڈاﺅن لوڈ کرنے پر اکساتے ہیں اور ایسا ہونے پر اکاﺅنٹ ہیکرز کے اختیار میں چلا جاتا ہے جو موبائل میں موجود تصاویر، رابطہ نمبر، پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ نمبرز وغیرہ چوری کر لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہیک شدہ واٹس ایپ اکاﺅنٹ کے ذریعے کیمرہ آن کر کے ناصرف سیلفی لی جا سکتی ہے بلکہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے اور اب تک کئی ہیکرز اس میں کامیابی بھی حاصل کر چکے ہیں جس کا اندازہ اس وقت ہوا جب متعدد لوگوں نے اکاﺅنٹ ہیک ہونے سے متعلق شکایات درج کروائی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (ٹی آر اے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایسے ہی افراد کیلئے تنبیہ کیساتھ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ اگر اکاﺅنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے۔ ٹی آر اے کے مطابق اگر اکائنٹ ہیک ہو جائے تو فوری طور پر ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دیں اور پھر کئی مرتبہ انسٹال کر کے ان انسٹال کریں۔

اس کے علاوہ اپنے ساتھ رابطے میں لوگوں کو یہ پیغام ضرور بھیجیں کہ آپ کا اکاﺅنٹ ہیک ہو چکا ہے اور اگر کوئی واٹس ایپ نمبر سے پیغام ملے تو اس کا جواب مت دیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم کو (support@whatsapp.com) ای میل کر کے اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا /سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...