نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا،اسی وجہ سے الیکشن کمیشن کوخط لکھا تھا:وکیل بابر اعوان

نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا،اسی وجہ سے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ...
نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا،اسی وجہ سے الیکشن کمیشن کوخط لکھا تھا:وکیل بابر اعوان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا، اسی وجہ سے الیکشن کمیشن کوخط لکھا تھا۔عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہم جھوٹے اعتراضات پرعدالت سے رجوع کریں گے۔

میڈیا سے گفتگومیں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر الزام لگانےوالوں کے کاغذات کوجعلی ثابت کیا،عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،ہم ان کے جھوٹے اعتراضات پرعدالت سے رجوع کریں گے اور جھوٹ کی بنیادپراعتراض دائرکرنیوالوں کوسزادلوائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین نادرا کی برطرفی کے لئے خط بھی لکھا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...