سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو پہلی فلم میں کام کرنے کیلئے کتنے پیسے ملے؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو پہلی فلم میں کام کرنے کیلئے کتنے پیسے ملے؟ ...
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو پہلی فلم میں کام کرنے کیلئے کتنے پیسے ملے؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ چند مہینوں کے دوران بالی ووڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک“ بھی شامل ہے جس میں ایشانت کھتر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیونی کے بعد ایک اور بھارتی فحش اداکارہ ’شانتی ڈائنامائٹ‘ بھی منظرعام پر آ گئی جو سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرے گی، تفصیلات نے بھارت میں طوفان مچا دیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا 
فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور میں ایک سپرسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن کو کروڑوں روپے معاوضہ ملتا ہے مگر ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جن کا معاوضہ دیگر اداکاروں کے برعکس بہت کم ہوتا ہے لیکن فلم”دھڑک“ کیلئے جھانوی کپور کو کتنے پیسے ملے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
اس فلم کا بجٹ تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے رہا جس میں سے تکنیکی ٹیم مثال کے طور پر میوزک کمپوزر اجے اتل کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملے جبکہ نگرجونا منجول نے ری میک بنانے کے حقوق دینے کیلئے 2 کروڑ روپے لئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولن کا کردار ادا کرنے والے آشوتوش گوواریکر کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا اور ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ایشانت کھتر کو 60 سے 70 لاکھ روپے معاوضہ ملا جبکہ جھانوی کپور کو 40 سے 45 لاکھروپے معاوضہ دیا گیا۔
دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹر شاشانک کو 4 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا جو ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور بدری ناتھ کی دلہنیا کے بعد تیسری فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -