ووٹرزکاڈیٹا کسی سیاسی جماعت کونہیں دیا،نادرا کا الیکشن کمیشن کو جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ووٹرز کاڈیٹالیک ہونے کے معاملہ پر نادرا اورالیکشن کمیشن کے درمیان رابطہ ہوا جس میں نادراحکام نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے کہ ووٹرزکاڈیٹا کسی سیاسی جماعت کونہیں دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن سے رابطہ میں نادرا حکا م کا کہنا ہے کہ اخبارمیں چھپنے والے ڈیٹاسے کسی کوفائدہ نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی نادرا نے ووٹرزکاڈیٹا کسی سیاسی جماعت کونہیں دیاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ووٹرزکی تفصیلات منظرعام پر آنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ نادرانے الیکشن کمیشن کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی،نادراڈیٹاجاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے۔