ارجنٹائن کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی مایوس کن پرفارمنس پر سوشل میڈ یا صارفین بھڑک اٹھے ،ایک شخص نے ایسا مطالبہ کردیا کہ میسی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

ارجنٹائن کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی مایوس کن پرفارمنس پر سوشل میڈ یا ...
ارجنٹائن کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی مایوس کن پرفارمنس پر سوشل میڈ یا صارفین بھڑک اٹھے ،ایک شخص نے ایسا مطالبہ کردیا کہ میسی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )ارجنٹائن کے معروف کھلاڑی لیونل میسی اپنی ٹیم کے لیے پہلے میچ میں گول نہ کر سکے جس پر انہیں سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ آئس لینڈ کے گول کیپر نے اپنے پہلے گروپ میچ میں نہ صرف سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو گول کرنے سے باز رکھا بلکہ ارجنٹائن کو فتح سے بھی دور رکھا۔ایک شخص نے میسی کے لیے چندہ مانگنا شروع کردیا ۔


سٹار کھلاڑی میسی کی پینالٹی کک میں ناکامی اور کھیل کے آخری لمحات میں فری کک پر گول نہ کر سکنے کے باعث میسی کے اپنی قومی ٹیم میں کارکردگی پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے اور میچ ختم ہونے کے تین دن کے بعد بھی ان پرتنقید کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔


اب نئی خبر آئی ہے کہ لیونل میسی سے مایوس شائق نے اپنا احتجاج انوکھے انداز میں ریکارڈ کرایا،اس نے ایک گتے کا ڈبہ لیا اور لوگوں سے چندہ مانگنا شروع کر دیا چندہ مانگنے کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ ڈبے پر تحریر تھا ”گول سکور کرنے کیلئے لیونل میسی کو چندہ دو“

مزید :

کھیل -