”میری بیٹی نے اس وجہ سے جان دی کیونکہ “فیصل آباد میں قتل ہو نے والی بس ہوسٹس کی والدہ نے ایسی وجہ بتا دی کہ غمزدہ ماں کا دکھ سن کر آپ کا دل بھی پھٹ جائے گا

”میری بیٹی نے اس وجہ سے جان دی کیونکہ “فیصل آباد میں قتل ہو نے والی بس ہوسٹس ...
”میری بیٹی نے اس وجہ سے جان دی کیونکہ “فیصل آباد میں قتل ہو نے والی بس ہوسٹس کی والدہ نے ایسی وجہ بتا دی کہ غمزدہ ماں کا دکھ سن کر آپ کا دل بھی پھٹ جائے گا

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقتولہ مہوش کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی نے عزت بچانے کے لیے جان دے دی، قاتل کوعبرت ناک سزا دی جائے۔فیصل آباد میں چند روز قبل شادی سے انکار پرقتل ہونے والی 18 سالہ بس ہوسٹس مہوش کی والدہ نے ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی گھرکی واحد کفیل تھی، بروقت طبی امداد دی جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔

مہوش کی موت پر اس کی ماں اور نانا شدت غم سے نڈھال ہیں، مقتولہ کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ قتل کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، بیٹی نے عزت بچانے کی خاطر جان دے دی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ ملزم ابرار نے شادی سے انکار پرمہوش کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم کو بس اسٹینڈ کے ملازمین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...