سعودی عرب میں 12پاکستانیوں نے بھارتی باشندے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سب کو فوری گرفتار کر لیا گیا

سعودی عرب میں 12پاکستانیوں نے بھارتی باشندے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سب کو ...
سعودی عرب میں 12پاکستانیوں نے بھارتی باشندے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سب کو فوری گرفتار کر لیا گیا

  


ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں بھارتی باشندے سے پیسے لوٹنے والے 12پاکستانی گرفتار ہو گئے ۔سعودی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہندوستانی کیشیئر سے مشرقی ریاض کے السلی محلے میں 7 لاکھ ریال چھیننے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

حملہ آوروں نے ہندوستانی کی گاڑی کو زبردستی روکا اور اس سے دستی بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ بیگ میں 7 لاکھ ریال نقد موجود تھے۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے ہندوستانی کیشیئر کے چہرے پر بے ہوش کرنے والا سپرے کیا جبکہ دوسرے نے گاڑی کے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے بیگ اٹھایا تھا۔کیشیئر کی شکایت پر ریاض پولیس نے سراغ رسانوں کو واردات کرنے والوں کی تلاش اور گرفتاری کی مہم تفویض کردی تھی جس میں12 پاکستانی اس میں ملوث پائے گئے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ چوری چکاری اور رہزنی کی وارداتیں پیشہ وارانہ انداز میں کررہے تھے۔گروہ میں متعلقہ کمپنی کاایک کارکن بھی شامل تھا۔ ان کے قبضے سے 2 لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...