شیر کے ساتھ تصویر جاری کرنے کے بعد شاہد آفریدی اچانک اپنی فیملی کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

شیر کے ساتھ تصویر جاری کرنے کے بعد شاہد آفریدی اچانک اپنی فیملی کے ہمراہ ایسی ...
شیر کے ساتھ تصویر جاری کرنے کے بعد شاہد آفریدی اچانک اپنی فیملی کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )عید سے ایک روز قبل پاکستان کے قومی ہیرو شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے گھر میں زنجیروں میں بندھے شیر کی تصویر جاری کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابر پا ہو گیا اور محکمہ وائلڈ لائف نے بھی انکوائری کا آغاز کر دیا تاہم شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ ٹرین کا سفر کیا ہے جس کی تصویر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق آج کل این اے 131 سے انتخاب لڑنے کیلئے الیکشن مہم کا آغاز کر چکے ہیں تاہم اب انہوں نے ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی ان کی فیملی کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ہے جس میں قومی ہیرو اپنے بچوں اور اہلیہ سمیت ٹرین میں سفر کر رہے ہیں ۔ اس تصویر کے ساتھ خوا جہ سعد رفیق نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”قومی ہیرو شاہد آفریدی کا بمعہ فیملی بذریعہ ٹرین سفر کے بعد اپنے جذبات کا اظہار ، معیار اور اوقات کار کی تعریف کی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے میں اپنی کاوشوں کو سراہے جانے پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف گھر میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کر دی اور شاہد آفریدی کا موقف تھاکہ شیرمیرا نہیں دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا اور شیر کے گلے میں زنجیر احتیاط کے طور پر ڈالی تھی۔

مزید : کھیل


loading...