تحریک انصاف کے کارکنان آپے سے باہر ہو گئے ،اپنے ہی پارٹی دفتر میں تباہی مچا دی ،معاملہ ٹکٹوں کی تقسیم کا نہیں بلکہ ۔۔۔
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے کارکن قابو سے باہر ہو گئے ،پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج کردیا ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جمشید دستی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا تو کارکنان سیخ پا ہو گئے اور مظفر گڑھ میں خوب احتجاج کیا ۔اس دوران تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے اپنے ضلعی سیکریٹریٹ کا گھیراﺅ کر کے خوب توڑ پھوڑ کی ۔کارکنوں نے لاٹھیوں سے عمارت کے شیشے توڑ دئیے اور عمارت میں موجود فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا یا ۔مشتعل کارکنوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی نے جمشید دستی کے ساتھ اتحاد کیا تو پھر شاہ محمود قریشی کے گھر کا گھیراو کریں گے ۔