ہمایوں اور مہوش کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘نے چین میں خصوصی ایوارڈاپنے نام کر لیا 

ہمایوں اور مہوش کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘نے چین میں خصوصی ایوارڈاپنے ...
ہمایوں اور مہوش کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘نے چین میں خصوصی ایوارڈاپنے نام کر لیا 

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے چین میں منعقدہ شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن (ایس او سی) فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹول میں شرکت کی جس میں ان کی 2 فلموں کی نمائش ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار فیسٹول تھا جو دو مختلف ملکوں کے درمیان خاص دوستی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔مہوش نے چین میں فلم کی کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے فخر کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمیں دنیا میں سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی مرکزی جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید ملک نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔فلم فیسٹیول کی سپیشل جیوری کیٹیگری میں 12 ممالک کی فلمیں شامل تھیں، جن میں سے یہ اعزاز پاکستانی فلم کو حاصل ہوا۔دوسری جانب ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : تفریح


loading...