مخالفین کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک، 4زخمی

مخالفین کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک، 4زخمی
مخالفین کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک، 4زخمی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے پولیس نے موقع سے 4افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمیو ں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی ریڑھی گوٹھ مٰیں مخالفین نے فائرنگ کر کے 6افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 4افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے 4افراد کو موقع سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیاہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...