عید کے پہلے روز شوہر کو بیوی کو خوش کرنا مہنگا پڑ گیا ، ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ پورا خاندان ہی غم میں ڈوب گیا

Jun 18, 2018 | 07:00 PM

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوکاڑہ میں عید کی خوشیاں منانے گھر سے جانے والے میاں بیوی جوڑا بکھر گیا ، شوہر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جبکہ بیوی ویڈیو بناتی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں میاں بیوی عید کے موقع پر سیر کرنے کیلئے گھر سے نکلے اور نہر پر جاپہنچے جہاں بیوی نے شوہر سے نہر کو پار کرنے کی شرط لگائی جس پر اس شخص نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور نہر پار کرتے ہوئے شرط پوری کر دی تاہم جب وہ اپنی بیوی کے پاس لوٹ کر آیا تو بیوی نے اصرار کیا کہ آپ دوبارہ چھلانگ لگائیں اور میں ویڈیو بناتی ہوں جس پر اس نے پھر سے نہر میں چھلانگ لگائی لیکن اس موقع پر وہ واپس آنے میں کامیاب نہیں ہوا ، پانی کے تیزبہاو میں وہ خود کو سنبھالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تاہم اس لڑکے کی لاش تاحال نہر سے نہیں نکالی جا سکی ہے اور تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

مزیدخبریں