سوئیڈن نے 60 سال کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں ایسا کام کر دیا کہ ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیا

سوئیڈن نے 60 سال کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں ایسا کام کر دیا کہ ہر کسی کو حیران کر ...
سوئیڈن نے 60 سال کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں ایسا کام کر دیا کہ ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیا

  


ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس میں فیفا ورلڈ کپ انتہائی زور شور سے جاری ہے تاہم آج سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 'ایف' میں شامل سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے گئے لیکن کسی ٹیم کو کامیابی نہ ملی۔دوسرے ہاف میں میچ کے 65ویں منٹ میں سوئیڈن کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی۔

مزید : کھیل


loading...