”آج میں لوگوں کو نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں سب کچھ بتانا چاہتا تھا لیکن ۔۔۔“چوہدری نثار اچانک کیوں رک گئے ؟انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

”آج میں لوگوں کو نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں سب کچھ بتانا چاہتا تھا ...
”آج میں لوگوں کو نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں سب کچھ بتانا چاہتا تھا لیکن ۔۔۔“چوہدری نثار اچانک کیوں رک گئے ؟انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کھول کر سامنے رکھوں اور نواز شریف اور مریم نواز کے کردار کے بارے میں بتاﺅں لیکن بیگم کلثوم نواز کی صحت کا سوچ کر یہ کام نہیں کررہا ۔اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سی دل کی باتیں کرنا چاہتا تھا لیکن پھر بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے سوچا ،شریف خاندان اس وقت مشکل سے دو چار ہے اس لیے میرے دل نے مجھے اجازت نہیں دی کہ میں ان کے خلاف کوئی بات کروں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج میرا پہلا انتخابی جلسہ ہے ،ہزاروں لوگ یہاں موجود ہیں ،آج بات کرنے کے لیے اچھا موقع تھا لیکن میں دوستی اور انسانیت کا احترام کرنا جانتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے34سالہ کردار پر بات کرنا چاہتا تھا لیکن حجاب ہے جو مجھے زیادہ بولنے سے منع کرتا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...