پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے نیا عالمی اعزاز اپنے نا م کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ، قوم سے دعاوں کی اپیل 

پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے نیا عالمی اعزاز اپنے نا م کرنے کی تیاریاں ...
پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے نیا عالمی اعزاز اپنے نا م کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ، قوم سے دعاوں کی اپیل 

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمدوسیم اس وقت ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے وہ انتہائی تجربہ کار امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ باکسر محمدوسیم کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے قوم سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے تحت ورلڈ ٹائٹل کا مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگا، جہاں باکسر وسیم، جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے مدمقابل ہوں گے۔جنوبی افریقن باکسر نے اپنے فائٹ کیرئیر کے 37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے جب کہ محمد وسیم بھی اب تک 8 انٹرنیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...