طوفانی بارش ، متعدد افرادلاپتہ، 3 کی لاشیں برآمد

طوفانی بارش ، متعدد افرادلاپتہ، 3 کی لاشیں برآمد
طوفانی بارش ، متعدد افرادلاپتہ، 3 کی لاشیں برآمد

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعہ کی شام طوفانی بارش سے لاپتہ ہونے والے افراد میں سے3افراد کی لاشیں مل گئیں ۔پیپلزکالونی برساتی نالے میں بہہ جانے والے2افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 8سالہ بچے کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔دیگر افراد کی تلا ش میں ڈھوک بنارس سے دریائے سواں تک نالہ لئی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ سے طوفانی بارش میں لاپتہ ہو نے والے افراد میں  سے 4افراد کی لاشیں مل گئیں ہیں جن میں سے 2افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔مرنے والے پیپلزکالونی برساتی نالے میں بہہ گئے تھے جبکہ 1بچے کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے جس کی عمر 8سال کے قریب ہے ۔ایک لاش اڈیالہ روڈ کے قریب نالے جبکہ2لاشیں تلسہ روڈ سے ملی ہیں۔لاپتہ افراد کی تلا ش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...