” میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں“عمران خان کا پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے کارکنوں کی شکایات پر نظر ثانی کا اعلان

” میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں“عمران خان کا پارٹی ٹکٹس کے ...
” میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں“عمران خان کا پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے کارکنوں کی شکایات پر نظر ثانی کا اعلان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےپارٹی ٹکٹس کے حوالے سے کارکنوں کی شکایات پر نظر ثانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔

جیو نیوز کے مطابق بنی گالا میں ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ ٹکٹوں کے معاملے پر 12بارہ گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی ہے لیکن میں بھی انسان ہو ں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں ۔ اللہ نے مجھے فرشتہ نہیں بتایا ۔میں نے کہا دیا ہے کہ جس کو ناراضی ہے وہ درخواست دیدے اس پر غورکرکے فیصلہ کر لیں گے ۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور اس دوران درخواستوں پر فیصلہ کرلیں گے ۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو درخواستیں آپ لیکر آئے ہوان پر غور کررہا ہوں، مجھے آپ کی آوازیں آرہی ہیں ۔ میں آپ سے کہہ چکا ہوں کہ اگر کسی کو غلط ٹکٹ ملا ہے تو آپ درخواست دیدیں ۔ انہوں نے  کارکنوں سے کہا کہ مجھے آپ سے زیادہ یقین ہے کہ ہم الیکشن جیتیں گے اور میں آپ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہاروں یا جیتوں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔کارکنوں کی شکایات پر نظر ثانی کر رہاہوں۔

مزید : قومی


loading...