آصف علی زرداری سے متعلق رپورٹس ریٹرننگ افسران کی نہیں دی گئیں :فاروق ایچ نائیک

آصف علی زرداری سے متعلق رپورٹس ریٹرننگ افسران کی نہیں دی گئیں :فاروق ایچ ...
آصف علی زرداری سے متعلق رپورٹس ریٹرننگ افسران کی نہیں دی گئیں :فاروق ایچ نائیک

  


نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق نیب،ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو نہیں دی گئیں۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے سوا تمام امیدوارں کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو دی گئی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کا کہناتھاکہ امیدواروں سے متعلق رپورٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، رپورٹس ریٹرننگ افسر کو نہ بھجوانا الیکشن کمیشن کی کوتاہی ہے۔فاروق نائیک نے سوال اٹھایا کہ کیا آصف زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے؟ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید : قومی


loading...