چودھری نثار کے جلسہ میں”گو نواز گو “ کے نعرے ، عزت کے دائر میں رہ کر بات کریں گے :چودھری نثار

چودھری نثار کے جلسہ میں”گو نواز گو “ کے نعرے ، عزت کے دائر میں رہ کر بات کریں ...
چودھری نثار کے جلسہ میں”گو نواز گو “ کے نعرے ، عزت کے دائر میں رہ کر بات کریں گے :چودھری نثار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھر ی نثار کے جلسے میں ”گو نواز گو“ کے نعرے لگ گئے جس پر انہوں نے کارکنوں کونعرے بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ ”وہ ہو گیا ہے“،ہم عزت کے دائر میں رہ کر بات کریں گے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق چودھری نثار کے جلسے کے دوران کارکنوں نے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانے شرع کردیئے جس پر انہوں نے کارکنوں کو نعرے بازی سے روک دیا اور کہا کہ ”وہ ہو گیاہے“ ،ہم عزت کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جن 15یا 20افراد نے مسلم لیگ ن بنانے میں نوازشریف کا ساتھ دیا تھا ان میں ایک بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے ، کچھ لوگ ان کو چھوڑ گئے اور کچھ کو انہوں نے چھوڑ دیا ۔ چودھری نثار نے کہا آج کے جلسے میں ن لیگ سے پردہ اٹھاناچاہتا تھالیکن بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب ہے اور ایک حجاب ہے جو مجھے بات کرنے سے روکتاہے ۔

مزید : قومی


loading...