بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے کارکنان نے جہانگیر ترین کو دیکھ لیا اور پھر ایسا کام کر دیا کہ سن کر عمران خان کے بھی ہو ش اڑ جائیں گے

بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے کارکنان نے جہانگیر ترین کو دیکھ لیا اور پھر ایسا ...
بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے کارکنان نے جہانگیر ترین کو دیکھ لیا اور پھر ایسا کام کر دیا کہ سن کر عمران خان کے بھی ہو ش اڑ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے امیدوار کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ایسے میں عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکایت کی درخواست جمع کروا دیں جس پر نظر ثانی کی جائے گی تاہم عمران خان کی روانگی کے بعد کارکنان وہیں موجود تھے کہ جہانگیر ترین آن پہنچے اور وہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے باہر کارکنان نے جب جہانگیر ترین کو دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین کے مخالف نعرے بھی لگائے گئے تاہم پی ٹی آئی رہنما نے جذباتی کارکنان کو دیکھ کر وہاں سے واپسی کی راہ لی اور محافظ کیساتھ گیلری سے ہوتے ہوئے ایک کمرے میں چلے گئے ۔ ویڈیو دیکھئے 

واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ٹکٹوں کے معاملے پر 12بارہ گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی ہے لیکن میں بھی انسان ہو ں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ اللہ نے مجھے فرشتہ نہیں بتایا۔میں نے کہا دیا ہے کہ جس کو ناراضی ہے وہ درخواست دیدے اس پر غورکرکے فیصلہ کر لیں گے۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور اس دوران درخواستوں پر فیصلہ کرلیں گے۔

مزید : قومی


loading...