منشیا ت کا الزام،بھارتی جیل میں قید پاکستانی خاتون12سال بعد رہا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جیل سے رہائی پانے والی پاکستانی خاتون دیگر رہا ہو نے والے افرادکے ہمراہ کل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گی۔68سالہ خاتون کو منشیا ت کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق بھارتی جیل سے رہا ہو نے والے افراد کل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔جن میں پاکستانی خاتون نسرین بی بی بھی شامل ہے جس کو 2006میں بھارتی حکام نے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور12 سال بھارتی جیل میں گزارنے کے بعد اس کو رہائی نصیب ہو ئی ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق رہائی پانے والے افراد اپنی سزائیں بھارتی جیل میں پوری کر چکے ہیں۔