پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ،نہر میں ڈوبنے والے 2نو جوانوں کی لاشیں برآمد کر لیں

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ،نہر میں ڈوبنے والے 2نو جوانوں کی لاشیں برآمد کر ...
پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ،نہر میں ڈوبنے والے 2نو جوانوں کی لاشیں برآمد کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ،روپڑی کینال میں ڈوبنے والے 2نو جوانوں کی لاشیں نکال لیں۔دونوں نوجوان تفریح کی غرض سے آئے تھے اور نہاتے ہو ئے ڈوب گئے۔

جیو نیوز کے مطابق خیر پور کے علاقہ میں واقعہ روپڑی کینال میں دو نوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب گئے تھے جن کو پاک بحریہ کی ڈائیونگ ٹیم نے 6گھنٹوں کے آپریشن کے بعد مردہ حالت میں تلاش کر لیا ۔دونوں نو جوان تفریح کی غرض سے آئے تھے ۔گھر سے سیر کرنے آنے والے موت کی وادی میں پہنچ گئے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آپریشن میں 5رکنی ٹیم نے حصہ لیا ۔اسٹنٹ کمشنر خیرپور کی درخواست پر پاک بحریہ نے معاونت فراہم کی۔

مزید :

قومی -