مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری ،دو مزید کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا، متعدد زخمی
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری ، دہشتگرد فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2کشمیر ی نوجوانوں شہید جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔
دنیا نیوزکے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرتے ہوئے مزید2نوجوانوں کوشہید کردیا ۔ بھارتی دہشتگرد فورسزنے نہتے نوجوانوں کو اس وقت بربریت کانشانہ بنا یاجب وہ بھارتی مظالم کے خلاف دیگر کشمیری مظاہرین کے ساتھ احتجاج کررہے تھے ۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے جس کے بعد احتجاج کاسلسلہ پھیل گیا اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے مزیداحتجاج کے پیش نظر سخت پابندیاں عائدکردیں۔