نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانہ

نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانہ
نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانہ

  


لند ن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانہ ہوگئے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ ہسپتال سے رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ روانہ ہونے سے قبل مریم نواز کا صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ والدہ کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ،ان کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال سے روانہ ہوچکے ہیں ۔

اس سے قبل کلثوم نواز کی حالت کے حوالے سے ڈاکٹرز نے نوازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، وینٹی لیٹر کو ابھی نہیں ہٹا رہے ، صورتحال زیادہ نہیں بگڑی لیکن کوئی بہتری بھی نہیں آئی ہے ۔ ڈاکٹر کا کہناتھا کہ ایک اور ریویو کیا جائے گا ، وقت نہیں دے سکتے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...