وینزویلا کے نائٹ کلب میں ہنگامہ، 17 افراد ہلاک

وینزویلا کے نائٹ کلب میں ہنگامہ، 17 افراد ہلاک
وینزویلا کے نائٹ کلب میں ہنگامہ، 17 افراد ہلاک

  


کراکس(صباح نیوز) وینزویلا کے نائٹ کلب میں 2 گروہ میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے ایک نائٹ کلب میں پری گریجویشن پارٹی کے دوران طالب علموں کے 2 گروہ کے درمیان معمولی جھگڑے نے تصادم کی شکل اختیار کرلی،جس کے بعد ایک گروہ نے نائٹ کلب میں آنسو گیس کے شیل پھینکے،آنسو گیس کے شیل پھٹنے سے 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ان میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے،جھگڑے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے اور اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...