ہوائی جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا سوراخ کس لئے ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

ہوائی جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا سوراخ کس لئے ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد ...
ہوائی جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا سوراخ کس لئے ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ کبھی طیارے کی کھڑکی کے قریب بیٹھے ہیں تو یقینا آپ نے دیکھا ہوگا کہ کھڑکی کے شیشے کے زیریں حصے میں ایک باریک سوراخ ہوتا ہے۔ بظاہر بے مقصد نظر آنے والے اس سوراخ کا کیا استعمال ہو سکتا ہے؟

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق یہ سوراخ اتنی اہم چیز ہے کہ اس کے بغیر طیارے کے فضا میں بلند ہونے کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ دراصل طیارے کی کھڑکیوں کا شیشہ تین پرتوں پر مشتمل ہوتا ہے، اندرونی پرت، درمیانی پرت اور بیرونی پرت۔ درمیانی پرت میں ایک سوراخ موجود ہوتا ہے، جو طیارے کے اندر موجود ہوا کے دباﺅ اور طیارے کے باہر موجود دباﺅ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

جب ہوائی جہاز ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے تو باہر ہوا کا دباﺅ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ طیارے کے اندر ہوا کے دباﺅ کو مصنوعی طور پر برقرار رکھا جاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں کے شیشوں پر اندر کی جانب سے انتہائی زیادہ دباﺅ پڑتا ہے۔ درمیانی پرت کے باریک سوراخ سے یہ دباﺅ رفتہ رفتہ بیرونی پرت کی طرف منتقل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بیرونی پرت طیارے کے اندرونی دباﺅ کو برداشت کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ اگر درمیانی پرت میں سوراخ نہ ہو تو بیک وقت بہت زیادہ دباﺅ پڑنے سے شیشہ ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ سوراخ کھڑکی کی اندرونی سطح پر جمع ہونے والی نمی کو بیرونی سطح کی طرف منتقل کرکے شیشے کو دھندلا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ائیرلائن انڈسٹری کی زبان میں اس سوراخ کو بلیڈنگ ہول (Bleeding hole) کا نام دیا جاتا ہے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...