وزیر اعظم بات نہیں کرسکیں گے تو شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے ،معاون خصوصی نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں بات نہیں کرسکیں گے تو پھر شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم بات نہیں کریں گے تو اپوزیشن بھی بات نہیں کرسکے گی ، وزیر اعظم قومی اسمبلی میں بات نہیں کرسکیں گے تو پھر شہباز شریف بھی بات نہیں کرسکیں گے ، پارلیمانی پارٹی کے اکثر اراکین کی رائے یہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ منظورکرانے کیلئے حکومت کے پاس اکثریت موجود ہے جہاں جمہوریت ہو ، وہا ں لوگوں کو نہیں مارا جاتا ۔ ان کا کہناتھاکہاپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے ہونے چاہئے ۔