دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے ، شعیب ملک
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہاہے کہ دکھ اس بات کا ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملا ت کی بھی وضاحت دینی پڑتی ہے،وائر ل ویڈیو 13جون کی نہیں 15جون کی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق شعیب ملک نے کہاہے کہ بیس سال سے ملک خدمت کررہاہوں، وائر ل ویڈیو 13جون کی ہے نہ کہ 15جون کی ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملا ت کی بھی وضاحت دینی پڑتی ہے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور شیشہ نوش فرما رہے تھے ۔