میٹرو کے بعد سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایہ میں بھی اضافہ،لیگی قائدین سراپا احتجاج

    میٹرو کے بعد سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایہ میں بھی اضافہ،لیگی قائدین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(لیڈی رپورٹر،آئی این پی) پنجاب حکومت نے میٹر وبسوں کے بعد سپیڈو بس  اور فریٹ ٹرینوں کے کے کر ایوں میں بھی اضافہ کا اعلان کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے  سپیڈو بس کے کرایہ میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔دوسری طرف  پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تمام فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اور پارسل / لیگج کے ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق 20 جون 2019 سے ہوگا۔


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے عوامی سواری میٹرو بس کے کرایوں میں تبدیلی سرکار کی جانب سے کئے گئے اضافے کی شدید لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کا یہ بس نہیں چل رہا کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بند کردے، نبیلہ یا سمین، بی بی وڈیری، نرگس متین، ملک عبد الستار، سہیل محمو د بٹ (را ڈو وا لے)ملک شوکت کھو کھر، اجمل ہاشمی‘ آصف مئیو‘ رانا ختر محمود‘ مہر راشد لیاقت‘ شیخ محمد نعیم‘ راشد کرامت بٹ‘ مرزا رضوان بیگ‘ محمد فیاض ورک اور ملک اعظم نمبر دار  نے اپنے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو شروع دن سے ہی شہبا ز شریف کے منصوبے کھٹک رہے ہیں یہ تو پہلے دن سے اس میٹرو بس کو بند کرنا چاہتے ہیں لیکن ممکنہ عوامی رد عمل کی وجہ سے ایسا نہیں کر رہے لیکن اب کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ہم تبدیلی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے  وگرنہ مسلم لیگ(ن) عوام کے ساتھ ملکر بھرپور صدائے احتجاج بلند کرے گی اور حکومت کو میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافہ کو واپس لینے پر مجبور کردے گی۔