پولیومہم،ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلائے

      پولیومہم،ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلائے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نیشنل ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اے سی کینٹ، یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے افسران بھی ساتھ تھے۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے کہا کہ انسدا د پولیو مہم میں 5000 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پولیو ٹیموں کی مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار، متعلقہ ڈی ڈی ایچ او فیلڈ میں موجود ہیں اور پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے رورل ہیلتھ سنٹر رائیونڈ کا دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ نے پولیو ٹیموں کو تمام گھروں کو کور کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی99خان کالونی کا دورہ کیا۔

انہوں نے گھر گھر  جا کر پولیو ٹیموں کی کار کردگی کے بارے میں دریا فت کیا،قطرے پلانے پر رکاوٹیں ڈالنے والی کمیونٹی کو قائل بھی کیا۔

یو سی 70میں ایک والد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تو اے سی نے مقامی ایس ایچ او کو  بلایااور بچے کو قطرے پلائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -