ڈائریکٹر جنرل اوور سیز پنجاب  زاہد اعوان کی گریڈ 20میں ترقی

    ڈائریکٹر جنرل اوور سیز پنجاب  زاہد اعوان کی گریڈ 20میں ترقی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی سول سروس کے سینئر بیوروکریٹ ڈائریکٹر جنرل اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب زاہد حسین اعوان کو 20 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔زاہد حسین اعوان کا شمار صوبائی سول سروس کے ایماندار اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔

۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ہاوسنگ، یوتھ افیئرز، سپورٹس،آرکیالوجی اور ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر اور جملہ ڈائریکٹرزو افسران نے ڈی جی زاہد حسین اعوان کو پروموشن پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے اوور سیز پاکستانیوں کے جملہ مسائل و شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -